بھارتی ٹی وی اینکر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف  کے پل باندھ دیئے

Oct 27, 2021 | 17:43:PM
بھارتی اینکر ، پاکستانی ٹیم تعریف
کیپشن: بھارتی اینکر سدھیر چودھری پاکستانی اینکرز کی تعریف کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے معروف ٹی وی چینل زی نیوز کےپروگرام ڈی این اے کے اینکر سدھیر چودھری نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

تفصیلات کے سدھیر چودھری نے اپنے پروگرام ڈی این اے میں پاکستانی کھلاڑی رضوان احمد کی گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی تعریف کی انہوں نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنے ملک اور مذہب کو ترجیح دی  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بلاجھجھک مذہب ملک اور کشمیر کی بات کرتے ہیں اور ان کو اس پر ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ۔

تعریف وہ جو دشمن بھی کرنے ہر مجبور ہو جائے۔ pic.twitter.com/zOXoDFT78B

سدھیر چودھری نے کہا کہ جب پاکستانی کھلاڑیوں سے میچ کے بعد سوالات کئے گئے تو انہوں ہر سوال کا جواب اللہ کا نام لیکر شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی پہلے آپ کو بتائے گا کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے پھر وہ آپ کو بتائے گا کہ وہ ایک سچا پاکستانی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو وہ کشمیر کے مسئلے پر بھی کھل کر بات کرتا ہے ۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کا دھرنا روکنے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ