آپ نے تو ٹی وی نہیں توڑا۔۔ محمد عامر کے ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ۔بڑی بات کہہ ڈالی

Oct 27, 2021 | 12:25:PM
ہربھجن سنگھ اور محمد عامر میں ٹویٹر پر جنگ
کیپشن: ہربھجن سنگھ محمد عامر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ھربھجن سنگھ کو پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عامرکی بے ضرر سی ٹویٹ پر مرچیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامرنے ساری دنیا کی طرح ورلڈ کپ ٹی 20 کے میچ میں بھارت پر پاکستانی ٹیم کی فتح  پر ایک بے ضرر اور اور دوستانہ سے ٹویٹ کر کے ہربھجن سنگھ سے محض یہ پوچھا کہ بھائی جان آپ نے تو ٹی وی نہیں توڑا۔۔ یہ محض گیم ہے۔ جس پر ہربھجن سنگھ آگ بگولہ ہوگئے اور ایک ٹویٹ کے ساتھ اپنی پرانی فوٹیج کے ساتھ طیش دلانے والے ریمارکس بھی پوسٹ کئے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ '' اب تم بھی بولو گے، یہ چھ کی لینڈنگ تمہارے گھر کے ٹی وی پر تو نہیں ہوئی تھی ''جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ہربھجن سنگھ پر تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی شو میں میزبان کی بدتمیزی۔۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Ab Tum bi bologe @iamamirofficial yeh 6 ki landing tumhare ghar k tv par to nahi hui thi ?? Koi nahi hota hai end of the day it’s a game of cricket as u rightly said ???? https://t.co/XqSnWhg9t3 pic.twitter.com/4IuWpPOpF1