صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ہر ممکن صورت میں ناکامی اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،قوم کی حفاظت اور استحکام کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں،ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی مثالی ہے،قوم کو پوری توانائی سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 22 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،خوارجیوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں،امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،قوم کی حمایت سے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔