چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ،حمزہ خان اور نور زمان فائنل میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ خان اور نور زمان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔پہلے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے سوئٹزر لینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو 1-3سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ خان نے سیمی فائنل 9-11، 13-11، 10-12، 5-11سے جیتا، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کا مقابلہ تھا ،پاکستان کے ناصر اقبال دوسرے سیمی فائنل میں ان فٹ ہو گئے،نور زمان کے خلاف پہلے سیٹ میں سینے میں تکلیف کے سبب ناصر اقبال دست بردار ہو گئے۔پہلے سیٹ میں نور زمان کو 4-5پوائنٹس سبقت حاصل تھی ۔میچ جاری نہ رکھنے پر ریفری نے نور زمان کو فاتح قرار دے دیا۔
چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل جمعہ کو نور زمان اور حمزہ خان کے مابین کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان میں کل ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے کامن روم کا افتتاح کرینگی