سہ ملکی سیریز، پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

Nov 27, 2025 | 17:39:PM
سہ ملکی سیریز، پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا.

 راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا,سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے,سری لنکا کی جانب سےکامل مشارا 76 اورکوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں،  محمد وسیم جونیئر  اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے 184 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی,پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 63  رنز  بناکر ناٹ آؤٹ  رہے,عثمان خان نے 33 اور  محمد نواز  نے27  رنز  بنائے.

 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو  پاکستان  اور  سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں :  بھارتی بیٹر کی ڈومیسٹک میچ میں دھواں دار بیٹنگ، 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی