محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیشگوئی کردی

Nov 27, 2025 | 12:41:PM
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کردی ، شہریوں کو سرد موسم اور دھند کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑنے کا امکان ہے اور ان علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پشاور، صوابی، مردان اور ڈی آئی خان میں بھی دھند پڑنے کی پیشگوئی ہے۔

پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں صبح اور رات کے دوران دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کھول دیئے! اپلائی کرنے کا آسان طریقہ

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ صبح اور رات میں سردی برقرار رہے گی جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی شدید سردی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دسمبر میں صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ بھرپور اور مسلسل بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو پورے مہینے وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم اور دھند کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔