انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا خوفناک زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں

Nov 27, 2025 | 11:32:AM
انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا خوفناک زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

سولاویسی کے ساحلی علاقے میں زلزلے (earthquake) کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی گہرائی تقریباً 105 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حفاظتی اداروں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہیں۔

واضح رہے چند ہفتے قبل بھی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کی موجیں !متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر 4 چھٹیاں مل گئیں