عمران خان پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں تباہی آئی: رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے نہیں دے پارہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں تباہی آئی،2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو 4 سال میں 40 فیصد پر گئی۔
انہوں نےکہا کہ ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے نہیں دے پارہے، آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوگا تو عوام کو ریلیف دے سکیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا تھاکہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ملک آگے بڑھے، ترقی کرے، لوگوں کے لیے آسانی ہو، جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا ان کے حساب کا وقت آسکتا ہے مگر ملک کی بہتری کے لیے کام ہونا چاہیے، ان لوگوں کا حساب بعد میں بھی ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کی موجیں !متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر 4 چھٹیاں مل گئیں
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ہری پور ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی بھی ہوئی اور حیرانی بھی، وزیراعلیٰ کے پی ہری پور میں مہم چلا رہے تھے، دھمکیاں بھی دے رہے تھے، جھوٹے مقدمات، گالم گلوچ ، نفرت جیسے معاملات کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا۔