امریکا میں افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ معطل 

Nov 27, 2025 | 10:05:AM
امریکا میں افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سکیورٹی اورسکریننگ کے موجودہ پروٹوکولز کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پروسیسنگ اس وقت بحال کی جائے گی جب حفاظتی اقدامات کے معیار کی مکمل تصدیق ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے بڑی تعداد میں افغان شہری امریکا میں پناہ اور مستقل سکونت کے خواہشمند ہیں، تاہم موجودہ فیصلے سے ان کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔