دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چارسدہ میں دھند کے باعث ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 9بجے سے دوپہر2 بجے تک لگیں گے، جمعہ کوسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے بند ہوںگے۔
گزشتہ روز حادثے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فیصلہ بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عوامی مفاد میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں دھند کے باعث سکول وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں؛نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پیغام
دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سرکاری سکولز بند ہوں گے جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی، تمام سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔