کراچی میں آج 12 گھنٹے پانی بند رہے گا

Nov 27, 2025 | 09:30:AM
کراچی میں آج 12 گھنٹے پانی بند رہے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دھابیجی سب سٹیشن اور گرڈ سٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے آج کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹیننس کام آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی میں تقریباً 100 ملین گیلن کمی متوقع ہے۔

اس کمی کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کاوفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ