عازمین حج نے ایک ہی دن میں 2 کروڑ 13 لاکھ کالز کیں:سعودی عرب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یومِ ترویہ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں 2 کروڑ 13 لاکھ فون کالز ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی کمیونیکیشنز اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے 8 ذی الحج 1447ھ بہ مطابق 25 مئی سے متعلق مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں مواصلاتی نیٹ ورکس کی کارکردگی کے اشاریے جاری کیے ہیں۔
کمیشن نے حج سیزن کے دوران مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں ڈیجیٹل سسٹم کی کامیابی کی توثیق کی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ریکارڈ کی گئی کالز کی کل تعداد 21.3 ملین (2 کروڑ 13 لاکھ) تک پہنچ گئی۔
أكثر من 21.3 مليون مكالمة صوتية في مكة المكرمة والمشاعر المقدسة خلال اليوم الثامن من ذي الحجة.#حياكم_الله#حج1447 pic.twitter.com/H9OxqdyTnq
— هيئة الاتصالات والفضاء والتقنية (@CST_KSA) May 26, 2026
ان میں 18.6 ملین (1 کروڑ 86 لاکھ) مقامی کالز اور 2.7 ملین (27 لاکھ) بین الاقوامی کالز شامل ہیں، یہ اشاریہ انتہائی ہجوم والے مقامات پر ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی اعلیٰ صلاحیت اور خدمات کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ خدمات کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 404 میگابائٹ فی سیکنڈ رہی، جب کہ فی کس ڈیٹا کے روزانہ استعمال کی شرح 1326 میگا بائٹ تک پہنچ گئی، جو کہ عالمی سطح پر فی کس اوسط استعمال کے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کے پہلے روز سگیاں مویشی منڈی میں خریداروں کا رش، قیمتوں میں نمایاں کمی
کمیشن کا کہنا تھا کہ مواصلات اور ٹیکنالوجی کا شعبہ مربوط آپریشنل منصوبوں کے تحت کام کر رہا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ ڈیٹا کے بھاری استعمال کو پورا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید تکنیکی آلات اور ماہر افرادی قوت کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی کالز کے معیار اور ہائی ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ کو یقینی بنایا جا سکے، جو سیزن کے دوران ضيوف الرحمن کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے۔