بھارتی اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں چل بسے

May 27, 2026 | 08:44:AM
بھارتی اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور فلم چک دے انڈیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت دیاما منگل کو 69 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم اتنا بتایا جارہا ہے کہ وہ کئی عرصے سے علیل تھے۔

رماکانت کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے بھی کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں رماکانت کو دوستوں کے ساتھ گاتے، ناچتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’  عید گھروں میں ہی گزاریں ‘‘خطرناک وارننگ جاری

انہوں نے لکھا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک شفیق دوست اور بہترین انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کئی ماہ سے علیل تھے، مگر دل میں امید باقی تھی کہ وہ صحتیاب ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رماکانت دیاما فلموں اور ویب سیریز میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث بھی پہچانے جاتے تھے۔

وہ چک دے انڈیا، دھنک، برادرز اور کریو سمیت متعدد فلموں اور ویب شوز کا حصہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔