ملک بھر میں موسم کی صورت حال کیا رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

May 27, 2023 | 20:59:PM
ملک بھر میں موسم کی صورت حال کیا رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے کہ ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ  زیریں خیبر پختونخوا ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

اتوار کے روز کے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں  موسم خشک رہے گا جبکہ رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شام یا رات میں   آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں برفانی تودے سے تباہی, پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور،بہاولنگر،میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، علاوہ ازیں فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے، مری، گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: طویل علالت کے بعد اعزازی لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ژوب،بارکھان ،قلعہ سیف اللہ، قلات،لسبیلہ،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔ سندھ کےبیشتر  اضلاع میں موسم   شدید  گرم اور خشک  رہے گا، سکھر  اور لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں  چند مقا مات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔