گلگت بلتستان میں برفانی تودے سے تباہی, پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری

May 27, 2023 | 20:27:PM
گلگت بلتستان میں برفانی تودے سے تباہی, پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ سے بڑی تباہی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے اب تک 8 جاں بحق افراد کو زیرِ برف تودہ سے نکال لیا گیا۔

امدادی کاوشوں کے نتیجہ میں 13 زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور پہنچا دیا گیا۔

پاک فوج کا میڈیکل کنٹرول روم بھی اسی ضمن میں تیار کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کے میڈیکل اور امدادی سرگرمیوں کو تیزی سے اور بر وقت جاری رکھا جا سکے۔