ٹوئٹر صارفین کیلئے ایک نئی سہولت، جانیئے !

May 27, 2023 | 13:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے مخصوص ممالک میں وائس میسج کا فیچر متعارف کرائے جانے کے دو سال بعد اب اسے دنیا بھر کے صارفین کیلئے پیش کردیا۔

ٹوئٹر پر ابتدائی طور پر برازیل اور جاپان میں 2020ء کے اختتام پر وائس میسج کا فیچر پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد فروری 2021ء میں اسے بھارت میں بھی آزمائش کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔

پلیٹ فارم کی جانب سے گزشتہ تین سال کے دوران وائس میسج کی آزمائش دیگر متعدد ممالک میں بھی کی جا رہی تھی اور پاکستان میں بھی بعض صارفین کو مذکورہ فیچر پر رسائی تھی لیکن اب ٹوئٹر کی جانب سے وائس میسیج کو تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے پیش کردیا گیا۔

وائس میسج بھیجنے کے فیچر کو صرف اور صرف موبائل صارفین استعمال کرسکیں گے، یعنی اسے صرف ایپلی کیشن سے ہی بھیجا جا سکے گا لیکن اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سن سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وائس میسج بھیج سکیں گے اور پیغام کو بھیجنے سے قبل انہیں اپنی وائس کو سننے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ صارفین اپنے ہی ریکارڈ شدہ میسیج کو سننے کے بعد اگر چاہیں تو کینسل بھی کرسکتے ہیں اور دوبارہ میسج ریکارڈ کرکے بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک کا زبردست چیٹ بوٹس فیچر متعارف

وائس میسج کو انباکس میں جاکر ریکارڈ کیا جاسکے گا، یعنی صارف کو پیغام بھیجنا ہو ان باکس میں ان کا اکاؤنٹ تلاش کرکے وہاں پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر وائس میسج کا فیچر بلکل اسی طرح کام کرتا ہے، جیسے واٹس ایپ یا پھر فیس بک میسنجر پر بھی کام کرتا ہے۔ اگرچہ ٹوئٹر نے وائس میسج کے فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کیلئے پیش کردیا ہے، تاہم اس باوجود ممکنہ طور پر بعض صارفین کو اس تک رسائی میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔