کپتان سرفراز سمیت 25لوگوں کو ویزے نہیں مل سکے

May 27, 2021 | 16:44:PM
کپتان سرفراز سمیت 25لوگوں کو ویزے نہیں مل سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے 25 افراد کو تاحال ویزے نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 لوگو ں کو ویزا نہیں مل سکا، فاسٹ بولر محمد حسنین  اور عمران خان کو بھی ویزا نہیں مل سکا ہے جب کہ پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے افسر عماد حمید بھی ویزے کے منتظر ہیں۔

واضح رہےپی سی بی کے مطابق جن 25 لوگوں کو ویزے نہیں ملے ان کا معاملہ حل کیا جارہا ہے، تمام افراد فی الحال بائیو سکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجرا کے بعد تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی پہنچایا جائےگا۔
 یہ بھی پڑھیں:    میرا کام بائیو سیکور ببل بنانا تھا،عملدرآمد بورڈ کی ذمہ داری تھی:ڈاکٹر سہیل