میرا کام بائیو سیکور ببل بنانا تھا،عملدرآمد بورڈ کی ذمہ داری تھی:ڈاکٹر سہیل

May 05, 2021 | 09:42:AM
بائیو سکیور ببل پر عملدرآمد میری ذمہ داری نہیں تھی
کیپشن: بائیو سکیور ببل پر عملدرآمد میری ذمہ داری نہیں تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم نے پی ایس ایل 6 میں بائیو سیکور ببل کی ذمہ داری لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام بائیو سیکور ببل بنانا تھا، عملد درآمد کی ذمہ داری مکمل طور پر بورڈ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل فرنچائز کی کمرشل شوٹ پر اعتراض کرچکے تھے، ان کا کام بائیو سیکیور ببل کا خاکہ تیار کرنا تھا، اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری پی سی بی کی تھی کیونکہ انہیں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کے صرف ایک دن بعد چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفے کا مطالبہ کیا، جس پر میں نے ان سے کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ اگر اعتراض کرتا تو برطرف کردیا جاتا ۔

واضح رہے ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ پی سی بی میں رہتے ہوئے کبھی مسکراتے نہیں تھے، انہیں دکھ ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تو بن گئی لیکن انہیں اس کے بارے میں بتانا مناسب بھی نہ سمجھا گیا کہ آیا وہ جان پاتے ان سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔ پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیو نیکشن سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ بورڈ کی کسی رپورٹ میں ڈاکٹر سہیل سلیم کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیو نیکشن سمیع الحسن برنی نے کہا کہ اگر پی سی بی ان سے اس طرح استعفیٰ کا مطالبہ کرتا تو وہ کبھی بھی استعفیٰ نہ دیتے بلکہ جرح ضرور کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:    رہائشی جگہ کمرشل ۔۔ کراچی کا حلیہ ہی بدل دیا گیا، سپریم کورٹ