ہریتک روشن ’وکرم ویدھا ‘ میں چار الگ  کرداروں میں نظر آئیں گے

May 27, 2021 | 11:47:AM
ہریتک روشن ’وکرم ویدھا ‘ میں چار الگ  کرداروں میں نظر آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کےمشہور اداکار ہریتک روشن فلم ’وکرم ویدھا ‘ میں چار الگ الگ کرداروں کے انداز میں نظر آئیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ’وکرم ویدھا‘ کے ہندی ری میک میں کام کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اس فلم میں ہریتک روشن ولن کا کردار ادا نبھاتے نظر آئیں گے، کہا جارہا ہے کہ فلم میں ہریتک ’ویدھا‘ یعنی ایک گینگسٹر کے کردار میں دکھائی دیں گے.

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ماہ جون سے فلم  کی شوٹنگ شروع ہوگی اس فلم میں ہریتک روشن چار مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ہریتک نے اپنے گیٹ اپ اور کاسٹیوم کے حوالے سے خاص ان پٹ دیئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کپڑے مہیا کئے جانے چاہئیں ، جس میں بنارس کے نوجوان اکثرنظر آتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ہریتک کے اندازکے ساتھ دلچسپ تجربات کئے جارہے ہیں۔انہیں نوجوان ویدھا سے لے کر جرم کی دنیا میں دہشت پھیلانے والے ’ویدھا‘ کے فارم میں بھی دکھایا جائے گا۔’وکرم ویدھا‘ کی 40 فیصد شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جبکہ 60 فیصد شوٹنگ لکھنؤ ، بنارس اور اتر پردیش کے دیگر علاقوں میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہدایتکارہ زویا اختر سلیم جاوید کی جوڑی پر ڈاکومینٹری بنائیں گی