بھارتی ہدایتکارہ زویا اختر سلیم جاوید کی جوڑی پر ڈاکومینٹری بنائیں گی

May 27, 2021 | 11:04:AM
بھارتی ہدایتکارہ زویا اختر سلیم جاوید کی جوڑی پر ڈاکومینٹری بنائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی ہدایت کار زویا اختر اپنے والد جاوید اختر اور انکے دوست سلیم خان کی زندگی پر ڈاکومینٹری بنائیں گی، زویا اختر دو سال سے اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر فلم بنانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کی مطابق زویا اختر اپنے والد جاوید اختر اور ان کے دوست سلیم خان کی زندگی پر ڈاکومینٹری بنائیں گی جس کی تیاری انہوں نے شروع کر دی ہے۔ زویاسلیم جاوید کی زندگی سے وابستہ تمام ڈاکومینٹری یکجا کر رہی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق زویا کو لگتا ہے کہ سلیم جاوید کی جوڑی نے ہندی فلم انڈسٹری میں رائٹر کو ایک نیا تحفہ دیا ہے اور ان کی کامیابیاں عوام کے سامنے آنی چاہئیں۔زویا پہلے اس ڈاکومینٹری کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنا چاہتی تھیں لیکن اب اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون’ بیجو باورا‘ کے ری میک میں کام کرینگی