کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع، پاکستانیوں سے درخواستیں طلب

Mar 27, 2026 | 23:28:PM
کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع، پاکستانیوں سے درخواستیں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے متعدد مواقع ہیں جن کیلیے پاکستانی شہریوں و دیگر ممالک کے افراد سے ویزا درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

کینیڈا نے پاکستان و دیگر ممالک کے ماہر پیشہ ور شہریوں کو اپنے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم کے تحت درخواستیں دینے کی دعوت دی ہے جس کا انتخاب مخصوص کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فی الحال کینیڈا کو درج ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش ہے:

میڈیکل ڈاکٹرز اور محققین
کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر مینیجرز
فرانسیسی زبان بولنے والے ورکرز
صحت اور سماجی خدمات کا عملہ
ہنرمند افراد
اساتذہ
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین
ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد
ان مخصوص راؤنڈز کا مقصد ایسے امیدواروں کو منتخب کرنا ہے جو کینیڈا کی ضرورت کے مطابق ہوں۔ اس کیلئے امیدوار کی زبان پر مہارت، مخصوص شعبے میں کام کا تجربہ اور تعلیمی قابلیت کو دیکھا جاتا ہے۔

 کینیڈین حکومت ان کیٹیگریز کا اعلان پہلے سے کر دیتی ہے تاکہ اہل امیدوار اپنی درخواستیں وقت پر تیار کر سکیں۔

شرائط:
امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی عمومی شرائط کے ساتھ ساتھ اپنی کیٹیگری کی مخصوص شرائط پر بھی پورا اتریں
ایک بار منتخب ہونے کے بعد امیدواروں کو ایکسپریس انٹری کیلیے صرف 60 دن کے اندر درخواست جمع کروانی ہوگی
مستقل رہائش (Permanent Residency) کی فیس 575 کینیڈین ڈالرز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدھ کو عام تعطیل  کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری