یکم اپریل کو ساہیوال میں سرکاری چھٹی کا اعلان

Mar 27, 2026 | 22:24:PM
یکم اپریل کو ساہیوال میں سرکاری چھٹی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے معروف روحانی بزرگ حضرت بابا محمد پناہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے یکم اپریل کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

 نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل کو ضلع ساہیوال میں صوبائی حکومت کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ہنگامی نوعیت کے ادارے حسبِ معمول اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ تعطیل عرس کی روایتی تقریبات کے پیش نظر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو شرکت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

کنٹرولر ساہیوال بورڈ کے مطابق میٹرک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، مقامی چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا،  کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے واضح کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی جانب سے یکم اپریل بروز بدھ کو عرس حضرت بابا محمد پناہ کے موقع پر اعلان کردہ مقامی تعطیل کا اطلاق میٹرک کے سالانہ امتحانات پر نہیں ہوگا۔
 دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے کہا کہ ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک سالانہ امتحانات 2026 اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

تمام امتحانی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام پرچے پہلے سے طے شدہ تاریخوں اور وقت پر لیے جائیں گے، طلبا کی سہولت اور امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عرس کے باعث مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے جاری بورڈ امتحانات کو اس تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیا گ

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان