40 سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ مملک ہے، ہم نے چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا ہمیں اچھا صلہ نہیں ملا۔
پشین میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں اپنے افغان بھائیوں سے کہتا ہوں پاکستان میں قتل و غارت بند کرو، جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکیں، ایران میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیران کن کمی!فی تولہ ریٹ اچانک گر گیا
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پشین کو ڈویژن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کروں گا، بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا لیکن میں بلوچستان کے کونے کونے میں جاتا ہوں،تعلیم، صحت اور امن کیلئے پوری لگن سے محت کریں گے۔