سوناآج بھی مزید سستا؛فی تولہ اب کتنے کاملے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سوناآج بھی مزیدسستاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستاہوکر 4445 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے سستاہواہے جس کے بعدایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہوگئی ۔
دس گرام سونا 858 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 601 روپے کا ہوگیاہے۔
ایک تولہ چاندی 30 روپے کمی کے ساتھ 7454 روپے پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیول کی قیمت پھر بلند،فی لیٹر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔
کل عالمی مارکیٹ میں سونا 110 ڈالرسستا ہوکر 4455 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11 ہزار روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کاہوگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق نےفیول بچت کیلئے کوٹہ سسٹم ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا
دس گرام سونا 9430 روپے سستاہونے کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے کاہوگیاتھاجبکہ ایک تولہ چاندی 340 روپے کمی کے بعد 7484 روپے پرآگئی تھی۔