حج تربیت،ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن میں دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)وزارت مذہبی امور نے عازمین کو حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت اور ویکسینیشن 8 اپریل سےشروع ہوگی،عازمین کی تربیت اور ویکسینیشن کے لیےمتعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کیےجائیں گے،عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب میں 28 مارچ کو’’ارتھ آور‘‘منانے کا اعلان
حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے بینکوں کے کاؤنٹرز بھی ہوں گے۔