وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب میں 28 مارچ کو’’ارتھ آور‘‘منانے کا اعلان

سیکرٹری ماحولیات فوکل پرسن مقرر،سینئر وزیر مریم اورنگزیب ارتھ آور مہم کی مانیٹرنگ کرینگی

Mar 27, 2026 | 11:14:AM
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب میں 28 مارچ کو’’ارتھ آور‘‘منانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 28 مارچ کو’’ ارتھ آور‘‘" منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں عوام سے ارتھ آور منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ 28 مارچ کو پنجاب بھر میں رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک روشنیاں گل کی جائیں گی۔
ارتھ آور منانے کی مہم میں اشتراک کار کے لئے سیکرٹری ماحولیات کوفوکل پرسن مقررکردیاگیاہےجبکہ سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب صوبہ بھر میں ارتھ آور مہم کی مانیٹرنگ کرینگی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اجتماعی کاوش ضروری ہے ،ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کا عوامی شعور بیدار کرنا ہے ،ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اور دیگر وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناع ختم
وزیراعلی مریم نواز شریف کاکہناہے کہ عوام توانائی کی بچت مہم میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں،نوجوان بھی دنیا بھر میں توانائی کے تحفظ کی کمپین کا حصہ لیں ۔