بابر اعظم کو پھر سے کپتان بنائے جانے کا امکان

Mar 27, 2024 | 22:13:PM
بابر اعظم کو پھر سے کپتان بنائے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان کی تبدیلی کا مطالبہ پھر زور پکڑ گیا، سپر سٹار بابر اعظم کو پھر سے کپتان بنائے جانے کا امکان  ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے،  بطور کپتان اعدادوشمار پر توجہ دیں تو شاہین آفریدی کی کپتانی میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں 1-4 کی شکست ہوئی،شاہین آفریدی حمایت کے باوجود بابر اعظم کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان،بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کی فتوحات کی شرح 59.15 رہی،کامیابیوں کی شرح کے ساتھ بابر اعظم دنیا کے چوتھے بہترین ٹی 20 کپتان بنے،بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کے نمبر ون  اور ٹی20کے بہترین بلے بازوں کی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ایندھن سمگلنگ معیشت کیلئے دیمک ، ماہانہ کتنا نقصان ہوتا ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں