ظلم کی انتہا۔چچا نے 6 ماہ کی بھتیجی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل

Mar 27, 2022 | 12:52:PM
  آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں درندہ صفت چچا نے اپنی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح کردیا 
کیپشن:  ملزم اور مصوم بچی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں درندہ صفت چچا نے اپنی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح کردیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجلیل کو گھر کے قریب واقع مسجد سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سفاکی کا یہ  افسوسناک واقعہ بھمبر کے نواحی علاقے موڑہ سدھا میں پیش آیا جہاں جنونی شخص نے اپنی کمسن بھتیجی کو بے رحمی سے قتل کر دیا، 24 سالہ  ملزم عبدالجلیل نے اپنی حقیقی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح  کرکے اس کے سینے پر بھی کئی وار کئے،اسی دوران ملزم نےاپنی ماں کو  بھی زخمی کر ڈالا.

پولیس نے زخمی خاتون کو   طبی امداد کےلئےڈی ایچ کیوہسپتال بھمبر منتقل کر دیا جبکہ بچی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو:بیٹی کی لاش اٹھاکر10 کلومیٹر پیدل سفر کرنیوالے باپ نے لوگوں کو رلا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔