آئی لو یو میاں جی۔مریم نواز کا والد سے انوکھا اظہار محبت

Mar 27, 2022 | 11:40:AM
مریم نواز اور نواز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: مریم نواز اور نواز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نےاپنے والد میاں نواز شریف سے انوکھے انداز میں  اظہارِ محبت کیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی،ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز نے ہاتھ میں میاں نواز کی تصویر کا فریم لیا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کے اردگرد نون لیگی جیالے موجود ہیں جبکہ وہ کافی خوش اور پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میاں صاحب! مجھے آپ سے پیار ہےاس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں حکومت کیخلاف مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچ گیا۔ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا، جلسہ آج دوپہر تین بجے ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کا مارچ کل 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    میں نے زندگی میں تین الفاظ سیکھے ہیں کام کمائی اور کرم۔اکشے کمار