میں نے زندگی میں تین الفاظ سیکھے ہیں کام کمائی اور کرم۔اکشے کمار

Mar 27, 2022 | 11:09:AM
اکشے کمار، فائل فوٹو
کیپشن: اکشے کمار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور بالی وڈ اداکار  اکشے کمار نے زیادہ سے زیادہ  کمائی کرنے سے متعلق  وضاحت پیش کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں جی جان لگا کر کام کرتا ہوں، زیادہ سے زیادہ کام کرتا ہوں اس مقصد کے لئے  کرتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ کمائی کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنی زندگی میں تین بنیادی الفاظ سمجھ آئے کام کمائی اور کرم (اچھے کام)۔

 واضح رہے کہ  یہ بات انہوں نے بھارتی میڈیا سے انٹرویو کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی کام ملتا ہے میں اس کے لیے منع نہیں کرتا۔ کیسا بھی کردار ہو، کیسا بھی فنکشن ہو، چاہے کسی بھی چیز کا اشتہار ہو کیونکہ کام سے آتی ہے کمائی اور اس سے میں کوشش کرتا ہوں اچھے سے اچھے کرم کرنے کی، پچھلے کئی سالوں سے میں نے زیادہ سے زیادہ ٹیکس دیا ہے، اور ساتھ میں میں نے اپنی کمائی کا 10 فیصد حصہ فلاحی کاموں میں بھی لگایا۔