اسلام آباد سیاسی جلسے۔سڑکیں بند۔ دفعہ 144نافذ

Mar 27, 2022 | 11:33:AM
 سری نگر ہائی وے،ریڈزون میں دفعہ 144نافذ، پولیس
کیپشن: اسلام آباد میں سیاسی جلسے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں سیاسی جلسے جلسوں کے پیش نظر اپوزیشن کے سری نگر ہائی وے پر جلسے کے لئے ڈٹ جانے پر ریڈزون میں دفعہ 144نافذکر دی گئی ہے۔

نادرا ایکسپریس اور ایوب چوک کو بند کر دیا گیا ،رینجرز ،ایف سی ، سپیشل برانچ سمیت پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ پنجاب پولیس کے مزید ایک ہزار اہلکار اسلام آباد طلب کر لئے گئے ہیں۔وزارت داخلہ میں کمانڈ سیکٹر بھی متحرک ہو گیا۔

دوسری طرف ہسپتالوں میں تین دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔میٹرو بس سروس بھی آج سے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی مکاؤ مارچ۔ مریم نواز کا ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آ گیا