مہنگائی مکاؤ مارچ۔ مریم نواز کا ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آ گیا

Mar 27, 2022 | 09:44:AM
مریم نواز،فائل فوٹو
کیپشن: مریم نواز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر قیادت مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب گامزن ہے،  تاہم مریم نواز کا ایک ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے بتایا گیا کہ گارڈ کا پاؤں کنٹینر پر لگی خاردار تار میں الجھا اور  کنٹینر کے نیچے آ گیا، زخمی گارڈز کو حمزہ شہباز کے سکیورٹی قافلے کی گاڑی میں ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ ماڈل ٹاؤن موڑ پہنچنے  پر ٹریفک جام ہوگیاتھا، ارفع کریم ٹاور سے اچھرہ نہر کے پل تک گاڑیوں کی لمبی لائنز لگی رہیں۔

علاوہ ازیں مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے گوجرانوالا پہنچ گیا،واضح رہے کہ ریلی میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز گوجرانوالہ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا تھا، جلسہ آج دوپہر تین بجے ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کا مارچ کل 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    آج کا جلسہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔عمران خان