پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ناقابل تصور ریکارڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی ٹیم میں ایسا ریکارڈ بنا دیا جسے چھیننے کے لئے کسی بھی ٹیم کو ذلت کی پاتال میں اترنا پڑے گا تب بھی شاید ریکارڈ نہیں ٹوٹ پائے گا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے ااج پرو ہاکی لیگ میں آج اپنا آخری میچ بھی ہار دیا۔ یہ پاکستان کا اس سیزن میں 16 میچ تھا اور مسلسل سولہویں ہار تھی۔
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام میچ ختم نہ ہوتے تو ٹیم مزید میچ بھی ہارنے کے لئے ہر طرح تیار تھی۔
آخری میچ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے انگلینڈ کو جیتنے کا شرف بخشا۔ انگلینڈ نے یہ میچ سات صفر سے جیت کر اپنی گول ایوریج بہتر کی۔
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا آخری میچ لندن میں ہوا۔ اس میچ میں انگلینڈ کی ہاکی ٹیم نے پاکستان کی ہاکی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔
انگلینڈ کے نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کئے، ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کیا۔
اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے 16 میچوں میں پاکستان ن ہاکی ٹیم نے 22 گول اسکور کیے اور ان کے خلاف 79 گول ہوئے۔ 16 میچوں کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔
یہ آخری میچ بھی ہار کر پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کی 7 سالہ تاریخ میں شکستین کھانے کا ایسا ریکارڈ بنا لیا جو مدتوں تک ناقابل شکست رہے گا۔ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لئے کسی بھی ٹیم کو 17 میچ مسلسل ہارنا ہوں گے۔ کسی ایک ایونٹ مین سارے ،میچ ہار جانے والی کوئی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم کے محض برابر آ سکے گی۔ ریکارڈ کو توڑنے کے لئے اب گنجائش باقی ہی نہیں کیونکہ پاکستان ہاکی ٹیم اس ایونت کے تمام میچ ہاری ہے۔
پرو ہاکی لیگ کیا ہے؟
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا ایک سالانہ عالمی ہاکی میلہ ہے۔ اس لیگ کو "بہترین کھلاڑیوں کی لیگ" (League of the Best) بھی کہا جاتا ہے۔
اس لیگ میں دنیا کی 9 بہترین مردوں اور 9 خواتین کی ہاکی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
تمام ٹیمیں ہوم اینڈ اوے (اپنے اور حریف کے ملک میں) یا مخصوص مقامات پر راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت میچ کھیلتی ہیں۔
ہر سیزن کے آخر میں سب سے اوپر رہنے والی ٹیم چیمپئن بنتی ہے جبکہ آخری نمبر پر آنے والی ٹیم ریلیگیٹ (باہر) ہو جاتی ہے۔
پرو ہاکی لیگ کی ہسٹری
پرو ہاکی لیگ کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔ اس نے ایک پرانے ٹورنامنٹ 'ہاکی ورلڈ لیگ' کی جگہ لی تھی۔
پرو ہاکی لیگ کا بنیادی مقصد ہاکی کے مداحوں کو سال بھر اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی میچز فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: خواتین کی کرکٹرز پر مسوجینسٹ تنقید کا غصیلا جواب؛سابق کیپٹن ثنا میر نے مردوں کو کھری کھری سنا دیں
اب اس لیگ کو جیتنے والی ٹیم کو ہاکی ورلڈ کپ یا اولمپکس میں ہاکی کے ایونٹ میں کھیلنے کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
مردوں کے زمرے میں نیدرلینڈز، آسٹریلیا اور بیلجیئم اب تک کے سب سے کامیاب ممالک رہے ہیں۔
ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچ ہارنے کا ریکارڈ
پرو ہاکی لیگ کے تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک سیزن میں سب سے زیادہ میچ ہارنے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے ہونہار کھلاڑیوں نے کوئی بھی میچ نہ جیتنے کی سر توڑ کوشش کر کے بنایا ہے۔
پاکستان نے 2025-26 کے سیزن میں پہلی بار اس لیگ میں شرکت کی اور تمام ٹیموں سے جگہ جگہ میچ کھیلے، میچوں کے وینیو بدلتے رہے لیکن نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہا؛ پاکستان ہاکی ٹیم کی ہار۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے تمام 16 میچوں میں شکست کھائی اور پرو لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے باہر (Relegate) ہو گئی ہے اور اب اسے نیشنز کپ کھیلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں آج اور کل زلزلے کیوں آئے؟ ماہرین ارضیات نے وجہ دریافت کر لی