خواتین کرکٹرز پر مسوجینسٹ تنقید کا غصیلا جواب؛سابق کیپٹن ثنا میر نے مردوں کو کھری کھری سنا دیں

Jun 27, 2026 | 22:21:PM
 خواتین کرکٹرز پر مسوجینسٹ تنقید کا غصیلا جواب؛سابق کیپٹن ثنا میر نے مردوں کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی  ویمن کرکٹ  ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر  سخت تنقید کی ہے اور ان کی خاتون کھلاڑیوں پر تنقید کو غیر اخلاقی حرکت قرار دیا ہے۔

سابق گرین شرٹ کیپٹن ثنا  میر نے  چبھتے ہوئے لہجے مین یاد دلایا کہ کرکٹر خواتین مرد کرکٹرز پر تنقید کرتی ہی نہیں۔ لیکن مرد کرکٹر اس کے برعکس رویہ رکھتے ہیں۔ سابق کیپٹن ثنا میر نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، کیا ان کی پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئی ۔  آج تک کسی خاتون کرکٹر نے تو کسی  مرد کرکٹر کے بارے میں یہ نہیں کہا ہے کہ "وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔"

سابق کپتان نے کہا کہ صرف جینڈر  کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔

سابق کیپٹن ثنا میر نے مزید کہا کہ انہیں موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا،  جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:  آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر حملہ، جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات 

انگلینڈ میں ہو رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم، اچھی پرفارمنس نہیں دکھا سکی، لیکن ایسا تو مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوتا ہی رہتا ہے۔  مرد کرکٹر ہاریں تو ان پر تنقید ایک حد تک ہی ہوتی ہے لیکن خاتون کرکٹرز کے ساتھ حالیہ پرفارمنس کے بعد ہونے والی تنقید میں کسی حد کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔  جیسی مسوجینسٹ باتیں عام سوشل میڈیا یوزرز نے کیں، ویسی ہی  مردانہ تعصب میں ڈوبی باتیں کرکٹر بھی کرتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں آج اور کل زلزلے کیوں آئے؟ ماہرین ارضیات نے وجہ دریافت کر لی