ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)ایف بی آر نے ریونیو اہداف کے لیے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور27 سے 30 جون تک خصوصی اوقاتِ کار کا اعلان کردیاگیا ۔
ایف بی آرٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی وصولی کے لیے تمام متعلقہ دفاتر فعال ہیں،ایل ٹی اوز، ایم ٹی او، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اورایف بی آر کے دفاتر کل بروز اتوار بھی کھلے رہیں گے جبکہ 29 جون کو ایف بی آر دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے.
30 جون کو ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے تک ٹیکس وصولی کریں گے،ان لینڈ ریونیو آپریشنز ونگ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی
چیف کمشنرز کو ٹیکس وصولی میں رکاوٹ نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے،آج سے 30 جون تک ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی وصولی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان سے واجبات بروقت جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔