ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اس جارحیت کو بغیر ردعمل کے نہیں چھوڑا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے سیریک جزیرے پر کئے گئے امریکی حملے کو ناکام بنا دیا اور اس کے اثرات کو غیر مؤثر کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ہمارا ردعمل ہماری مرضی کے وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پھر لرز اٹھا!
آئی آر جی سی نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کوئی نئی احمقانہ حرکت کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔