مستقبل کی جنگیں جیتنے کیلئے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم، نیول چیف

Jun 27, 2025 | 21:10:PM
مستقبل کی جنگیں جیتنے کیلئے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم، نیول چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ،نیول چیف کا کہنا ہے کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کہ سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔

آئی ایس پی کے مطابق نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا ۔سربراہ پاک بحریہ  ایڈمرل نوید اشرف نے 54ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کہ سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں  کورس کے شرکاء کی پیشہ وارانہ محنت اور لگن کو سراہا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی