سوات واقعہ ، ناقص کارکردگی پر متعدد انتظامی افسران معطل

Jun 27, 2025 | 20:44:PM
سوات واقعہ ، ناقص کارکردگی پر متعدد انتظامی افسران معطل
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ناقص کارکردگی کے باعث متعدد انتظامی افسران کو معطل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ  فراز مغل نے کہاہے کہ وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ، ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی  کو سست ردعمل پر معطل کردیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے پر معطل کیے گئے ہیں،  اے ڈی سی ریلیف کو پیشگی انتظامات نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا اور ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کتنی مخصوص نشستیں حکومت اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی؟جانیے