چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی،غذائی بحران کاخدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی جس کے نتیجے میں بھارت میں غذائی بحران کاخدشہ پیداہوگیاہے۔
دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرحدی کشیدگی اور تجارتی پابندیوں کے تناظر میں چین نےگزشتہ دوماہ سےبھارت کو خصوصی کھادکی ترسیل بند کر دی ہے،چین یہ کھاد دیگر ممالک کو بدستور فراہم کر رہا ہے مگر بھارت کے لیے ترسیل روکی جا چکی ہے۔
بھارت میں پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کے لیے 80 فیصد انحصار ان چینی کھادوں پر ہے جو مٹی کی زرخیزی اور غذائیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیان پر وائٹ ہاؤس کاردعمل آگیا
رپورٹ کےمطابق بھارت جون سے دسمبر کے دوران چین سے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کھاددرآمد کرتا ہے لیکن اب اس کا متبادل بھارت کے پاس موجود نہیں،بھارت کے پاس ان کھادوں کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی بھی نہیں ہے۔