"سردارجی 3"تنازعہ:راکھی ساونت ہانیہ عامر کی حمایت میں بول پڑیں

Jun 27, 2025 | 13:27:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں بول اُٹھیں۔

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم "سردار جی 3" کے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ انہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو پر مبارک باد پیش کرتی ہیں۔

راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آخرکار ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں انٹری کرلی، ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے،"سردارجی 3"سے ہانیہ عامر ڈیبیو کر رہی ہیں۔ سب کو اس کی تعریف کرنی چاہیے، وہ میری پسندیدہ ہے، آل دی بیسٹ۔ مبارک ہو ہانیہ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اورامیرگیلانی سکرین پرایک ساتھ،مداح پرجوش  

واضح رہے کہ بھارت میں ہانیہ عامر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، ان کا بائیکاٹ کرنے کابھی مطالبہ سامنے آیاہے،فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائیز اور آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے دلجیت پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔