گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر بچہ خواتین کیخلاف شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

Jun 27, 2025 | 12:16:PM
گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر بچہ خواتین کیخلاف شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدرآباد میں 8 سالہ بچہ کھیلنے سے منع کرنے پر خواتین کیخلاف شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیلنے سےمنع کرنے پر حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑا کا 8سالہ بچہ خواتین کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچا،پولیس کے مطابق سخی پیر تھانےمیں 8سالہ ایاز تنہاگلی میں کھیلنےسے منع کرنے پر رپورٹ درج کرانے پہنچ گیا، کمسن بچے نے محلے کی 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔

درخواست گزار بچےنے کہا کہ محلے کی 2 خواتین ہمیں گلی میں کھیلنے نہیں دیتیں اور بھگا دیتی ہیں، اپنےگھر کی گلی میں نہ کھیلیں تو کہاں جائیں۔

ایس ایچ او سخی پیر پولیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ کمسن بچےکی شکایت کے ازالے کیلئے پولیس افسر کو پابندکردیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: 1000 کے نئے نوٹ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی