شیخ رشید کے حوالے سے حریم شاہ کا بڑا انکشاف

Jun 27, 2023 | 14:44:PM
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں۔ تنازعات میں گھرے ہوئی حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ  شیخ رشید ایک اچھے انسان ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں۔تنازعات میں گھری حریم شاہ نے شیخ رشید کے بارے میں بھی اہم انکشافات کیے ہیں ۔

 24 نیوز کے وی لاگر مناظر علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے بھی ہیں بہت اچھے انسان ہیں۔ میرے جھگڑے ان کے ساتھ سائڈ پر رکھتے ہوئے عمران خان میرے لیڈر ہیں اور وہ جس بہادری سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس لحاظ سے بھی اب مجھے اور پسند ہیں۔

میزبان کے شیخ رشید کے ساتھ تعلقات کے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور میرے تعلقات بیچ میں ٹھیک نہیں تھے لیکن اب ہمارے تعلقات ٹھیک ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  مفتی عبدالقوی نےحریم شاہ کو بڑی پیشکش کر دی

حریم شاہ نے بتایا کہ ہمارے تعلقات  میری وجہ سے خراب ہوئے تھے ان کی وجہ سے نہیں۔ میں نے جذبات میں آکر ان کے ساتھ بات چیت کی ویڈیوز لیک کر دی تھیں۔ جس وجہ سے ان  کے اور میرے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔