مفتی عبدالقوی نےحریم شاہ کو بڑی پیشکش کر دی

Jun 27, 2023 | 12:31:PM
 معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں۔ حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی نے آپس میں صلحہ کر کے بیٹی بنانے کی پیشکش کر دی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(تنزہ حیدر) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں۔ مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ کو  آپس میں صلح کر کے بیٹی بنانے کی پیشکش کر دی۔ 

ٹک ٹاکرحریم شاہ سے لائیو کال پر بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں آپ سے صلح کرنا چاہتا ہوں اور  آپ کو بیٹی بنانا چاہتا ہوں اس لیے آپ الزام تراشی نہ کریں بلکہ اسلام پر عمل کریں جس پرحریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سچ بولا ہے بہترہے کہ آپ ایسے مان لیں۔ 

24 نیوز کے وی لاگر مناظر علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تنازعات میں گھرے ہوئے مفتی عبدالقوی کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی ایک گھٹیا انسان ہیں۔ وہ خود ہمارے پیچھے لگے ہوئے تھے۔  ان کو مفتی کہنا ٹھیک نہیں ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب مختلف اقسام کے نشے کرتے ہیں ،نازیبا گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے اینکرز کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے دعویٰ بھی کیا کہ ’میرے پاس ان تمام باتوں کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں‘۔

میزبان کی جانب سے مفتی قوی کو تھپڑ  مارنےکے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے انہیں جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کے ردعمل میں انہوں نے یہ کیا تاہم مفتی قوی نے ان الزامات کی تردید خود کی تھی۔

میزبان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی آپ سے صلح کرنا چاہتے ہیں اور صلح کر کے آپ کو بیٹی بنانا چاہتے ہیں۔ جس کے جواب میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں چاہتیں۔

مزید پڑھیں:   عمران خان سے ایک دو دن میں ہماری ملاقات متوقع ہے،حریم شاہ 

حریم شاہ سے لائیو کال پر بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں آپ سے صلح کرنا چاہتا ہوں اس لیے آپ الزام تراشی نہ کریں بلکہ اسلام پر عمل کریں جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمشہ سچ بولا ہے بہتر کہ آپ ایسے مان لیں۔ میں توسب کو بے نقاب کروں گی ۔

مفتی قوی نے ٹک ٹاکر کو مولانا فضل الرحمان کی تنظیم ’انصار الاسلام‘سے ڈرایا دھمکایا تو حریم شاہ نے جواب دیا کہ’ آپ مجھے قندیل بلوچ نہ سمجھیں کہ کسی کا بھی قتل کروا دیں گے‘ جس کے جواب میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ وہ میں پہلی پیشی میں بری ہو کر باہر ہیں جو قاتل ہوتا ہے وہ جیل میں ہوتا ہے جیسا کہ قندیل کا بھائی ہے۔ 

 یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کاکہناہے کہ عمران خان سے ایک دو دن میں ہماری ملاقات متوقع ہے، شاید ہم کل ملاقات کیلئے جائیں،پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لینا ابھی صرف خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔