پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق اللہ رسول کی محبت سے بھی جڑا ہوا ہے: سعودی وزیر برائے مذہبی امور

Jun 27, 2023 | 00:20:AM
پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق اللہ رسول کی محبت سے بھی جڑا ہوا ہے: سعودی وزیر برائے مذہبی امور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق اللہ رسول کی محبت سے بھی جڑا ہوا ہے۔ 

سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نیوز کو انٹرویو دینے پر بہت مسرور ہوں، پاکستان اور سعودی عرب مل کر تمام مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں گے، سعودی عرب بردار مسلم ملک کی طرح پاکستان کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، پاکستان اور سعودی عرب تمام موسموں کے ابدی دوست ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان لازوال عقیدت اور احترام کا تعلق ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق اللہ اور رسول کی محبت سے بھی جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ، زرداری، نواز ملاقات، اہم خبر آ گئی

انہوں نے حج انتظامات سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقدس مقامات پر 1000 سے زائد مساجد تعمیر کی ہیں، حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے 4 ہزار سے زائد بڑی سکرینز لگائی ہیں، صرف مکہ میں اس سال 75 مساجد تعمیر کی گئی ہیں، 5 لاکھ مربع میٹر پر بیش قیمت قالین بچھائے گئے ہیں، یہ نئی مساجد 7 کروڑ ریال سے زائد لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں۔