اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کے ماموں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

Jun 27, 2022 | 23:03:PM
عثمان بزدار، اینٹی کرپشن، تحقیقات، گھیرا تنگ، اثاثہ جات، آمدن، زائد
کیپشن: عثمان بزدار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ماموں امیر تیمور کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق امیر تیمور کے خلاف آمدن سے زائد اثانے بنانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ امیر تیمور ان دنوں کنٹریکٹ پر سپیشل برانچ پنجاب میں تعینات ہیں، عثمان بزدار نے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد سپیشل کنٹریکٹ پر سپیشل برانچ میں رکھوایا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ امیر تیمور کو جونیئر ہونے کے باجود اہم تعیناتیاں دی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ امیر تیمور کو پہلے بھی نوٹسز جاری کیے مگر وہ پیش ہوئے نہ جواب داخل کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کا عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط

واضح رہے کہ امیر تیمور ڈی پی او بہاولپور اور ڈی پی او ساہیوال کے عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔