بنوں میں گیس کے ذخائر دریافت

Jun 27, 2022 | 21:13:PM
بنوں، ویسٹ ون کنویں، گیس کے ذخائر دریافت
کیپشن: گیس کا کنواں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں میں ویسٹ ون کنویں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کنویں سے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،ویسٹ ون کنویں سے 300 بیرل یومیہ لیکویڈ گیس بھی حاصل ہوگی، ماڑی پٹرولیم نے سٹاک ایکس چینج انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔
کنویں سے حاصل ہونے والی گیس سوئی ناردرن گیس کمپنی کو دی جائے گی ،نئے گیس ذخائر کی دریافت سے گیس بحران میں کمی آئے گی ، سوئی ناردرن کے سسٹم میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی