دوسری شادی کرنیوالے خبردار۔ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Jun 27, 2022 | 16:18:PM
دوسری شادی کرنیوالے خبردار۔ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: شادی کا بندھن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سےاجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے غلام حسین کی درخواست خارج کر تے ہوئے 6 ماہ قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ بحال رکھنے کا حکم دیا۔درخواستگزار کا کہنا تھا میں نے سیشن جج کے سامنے 22 اکتوبر 2021کو خود کو سرنڈر کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے درخواست خارج کر دی تھی۔ جس پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے شوہر کی درخواست کی محالفت کردی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق شوہر کو 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی۔ جس پر شوہر کی حمایت کرتے ہوئے دوسرے وکیل کا کہنا تھا ملزم کو سزا دینے کا اختیار فیملی کورٹ کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے آخری موقع

فریقین کےدلائل سنانے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا برقرارکو رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی میں اضافہ۔ بارشیں کب ہونگی? محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی