سوشل میڈیا صارفین نے سارہ خان اور فلک شبیر کو چھچھورے جوڑے کا خطاب دیدیا

Jun 27, 2021 | 22:49:PM
سوشل میڈیا صارفین نے سارہ خان اور فلک شبیر کو چھچھورے جوڑے کا خطاب دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کو سوشل میڈیا صارفین نے چھچھورے جوڑے کا خطاب دیدیا۔
سارہ خان اور فلک شبیر کے پاکستان میں چاہنے والوں کی بڑی تعداد ہے اور معروف جوڑے کی جانب سے وقفے سے وقفے کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی رہتی ہے جس کو مداح خوب سراہتے ہیں ۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر سارہ خان کی تصویر شیئر کی گئی جس کو دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ سارہ خان امید سے ہیں ، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباددی گئی ۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اداکارہ سارہ خان اور گلوکارفلک شبیر کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں جبکہ کچھ ان کے ہنی مون پریڈسے اکتا گئے ہیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،وہ خیال کرتے ہیں کہ شوبزجوڑی چھچھورہ پن کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین سارہ اور فلک کے رومانس سے اکتا گئے ہیں اور وہ تھوڑا بریک چاہتے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا ہے ”بخش دیں ہمیں “ہاہاہا۔۔ایک اور سوشل میڈیا صارف کاکہناہے کہ ”بس کر دو خدا کا وابستہ “

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان کے سمندر کنارے سیر سپاٹے۔۔تصاویروائرل