اداکارہ عائزہ خان کے  سمندر کنارے سیر سپاٹے۔۔تصاویروائرل

Jun 27, 2021 | 16:25:PM
اداکارہ عائزہ خان کے  سمندر کنارے سیر سپاٹے۔۔تصاویروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اپنی فیملی کے ساتھ ساحل سمندر جاپہنچیں، بچوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ عائزہ  نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنے 2بچوں کے ہمراہ سمندر کنارے خوب انجوائے کر رہی ہیں۔عائزہ خان اور اُن کے بچے گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ساحل سمندر پر ٹھنڈی ہواؤں سےخوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 ایک تصویر میں عائزہ خان کو اُن کے پالتو کُتے کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جسے وہ پیار کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئےیہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مرکزی اداکارہ عائزہ خان کے مداح اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جبکہ ٹی وی سے شہرت حاصل کرنے والے تقریباً ہر اداکار کی اگلی منزل بڑی اسکرین ہی ہوتی ہے لیکن عائزہ خان اس کے برعکس سوچتی ہیں۔فلموں میں کام کرنے کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیںاسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا