اسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا

Jun 27, 2021 | 10:01:AM
اسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف  اداکارہ مہوش حیات پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کے صدر مقام اسکرود کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق اداکارہ نےانسٹاگرام پر اسکردو شہر کی سیر تفریح کرنے کی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح کے ساتھ ساتھ دیگر اداکار و اداکارائیں بہت پسند کر رہی ہیں۔

  

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات نے سبز رنگ کا ہوڈ پہن رکھا ہے اور وہ اسکردو کے ایک سحر انگیز حد تک خوبصورت مقام پر کھڑی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ اسکردو یو آر لوو۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ  مہوش حیات نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم 'فینی خان' میں کام کرنے سے انکار  کیا تھاجس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اُس فلم میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان..بڑی خبر سامنے آگئی